۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
توزیع اقلام بهداشتی

حوزہ/وائس آف پاکستان نے مخیرین کی مدد سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم کے طلبا کے درمیان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے فری میڈیسن تقسیم کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائس آف پاکستان نے مخیرین کی مدد سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم کے طلبا کے درمیان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے فری میڈیسن تقسیم کردیا۔
وائس آف پاکستان کے سیکرٹری شجاعت جعفری نے حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم ایران میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سے ہی مختلف طریقوں سے لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف عمل تھے لیکن طلباء کی مختلف مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے منظم اور موثر طریقے سے طلباء کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی وجہ  مخیرین کے ذریعے میڈیسن کی جمع آوری کے سلسلے کو آگے بڑھایا الحمداللہ لوگوں نے استقبال  کیا اور 250سے زیادہ میڈیسن پیک 90لاکھ تومان کی لاگت سے غیر ایرانی طلباء تقسیم کئے گئے.

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیسن پیک کی پیکنگ تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ پاکستانی طلباء کی شراکت سے وجود میں آئی اور یہ میڈیسن پیک متعلقہ نام لکھوانے والوں تک پہنچایا گیا ہے۔ 

جعفری نے کہا کہ ہم نے اس مدد رسانی کے ساتھ وائس آف پاکستان میں طلباء اور انکی فیملی کے درمیان صحیفہ سجادیہ کی ساتویں دعا کے مقابلہ حفظ کا آغاز کر دیا ہے اور نام لکھوانے کا سلسلہ جاری ہے۔

آخر میں جعفری نے اس اعلان کے ساتھ کہ یہ خدا پسندانہ کام اگر چہ طلباء پاکستان مقیم قم کی جانب سے جاری ہے اور ہم دوسرے میدانوں کی طرح اس بحران پر قابو پانے کیلئے ایرانی غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Muhammad Ahsan Abidi PK 18:00 - 2020/03/15
    0 0
    ما شا اللہ سبحان اللہ
  • ali IR 18:52 - 2020/03/15
    0 0
    asalam alikum bhot bhot zebardast ap sab ko allah jaza den
  • Ali murtaza maqpon IR 19:13 - 2020/03/15
    0 0
    Khoda ap ky tofiqath mai izafa farmayay